23 اپریل 2026 - 16:54
ایران کے تجارتی جہازوں پر امریکی حملوں پر رد عمل / بحری محاصرہ ناکام / دو بحری جہازوں پر ایران کا قبضہ

ڈاکٹر عراقچی نے کہا: ایران اس مسئلے کا مقابلہ اور اپنے مفادات کا دفاع کرنا اور غنڈہ گردیوں کا مقابلہ کرنا، اچھی طرح جانتا ہے۔ / چین اور ایران کے درمیان آمد و رفت کرنے والے جہازوں پر امریکی حملہ ، چین کی سالمیت، تجارت اور بنیادی مفادات پر براہ راستہ حملہ، سمجھا جائے گا۔ / ایران نے دو بحری جہازوں کو غیر قانونی طور پر جہازرانی کے الزام میں روک اپنی بندرگاہوں پر منتقل کیا۔ / امریکی محاصرہ عملی طور پر ناکام ہو چکا ہے، بلومبرگ۔امریکہ محاصرہ ایران کے مقابلے میں، ناکام ہو گیا، بلومبرگ بلومبرگ نے لکھا: گوکہ امریکہ نے دعوی کیا تھا کہ ایران کی بحری تجارت امریکی محاصرے کی وجہ سے مکمل طور پر رک گئی ہے، لیکن سیٹلائٹ اعداد و شمار کے مطابق، ایران کے گیس اور تیل کے 26 بھاری ٹینکرز محاصرہ توڑ کر منزل مقصد کی طرف رواں دواں ہیں اور امریکی محاصرہ عملی طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایران کے تجارتی جہازوں پر امریکی حملوں، اعلانی بحری قزاقی اور ڈاکہ زنی پر مختلف قسم کا رد عمل آیا جن میں ایک رد عمل یہ تھا کہ ایران نے دو جہازوں کو آبنائے ہرمز میں غیر قانونی جہازرانی کے الزام میں روک کر اپنی بندرگاہوں پر منتقل کیا۔

دیکھئے:

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عراقچی نے ایران کے تجارتی جہازوں پر امریکی حملوں اور قبضے کے بعد، اعلان کیا: "ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ ایک جنگ اقدام ہے، چنانچہ یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔ ایک تجارتی جہاز پر حملہ اور اس کے عملے کو یرغمال بنانا، اس سے بھی بڑی خلاف ورزی ہے۔ ایران اس مسئلے کا مقابلہ اور اپنے مفادات کا دفاع کرنا اور غنڈہ گردیوں کا مقابلہ کرنا، اچھی طرح جانتا ہے۔

 چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا: "چین سے ایران کی طرف سے جانے والے سول کارگو جہاز کو امریکہ کی طرف سے غیر قانونی طور پر روکا جانا، چین کی سالمیت، تجارت اور بنیادی مفادات پر براہ راستہ حملہ، سمجھا جائے گا۔"

چین نے قبل ازیں، یرغمال بنائے والے جہاز میں چینی صدر کی طرف سے ایران کو خصوصی تحفے کےبارے میں ٹرمپ کے طعنے کو مسترد کیا تھا۔

ادھر سپاہ پاسداران کی بحریہ کے مطابق، کہ اس نے آبنائے ہرمز کے ذہین انتظام کے دوران خلاف ورزی کرنے والے دو جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے:

1۔ "MSC-FRANCESCA" جہاز، جس کا تعلق صہیونی ریاست سے ہے اور

2۔ خلاف ورزی کرنے والا جہاز "EPAMINODES"

امریکہ محاصرہ ایران کے مقابلے میں، ناکام ہو گیا، بلومبرگ

بلومبرگ نے لکھا: گوکہ امریکہ نے دعوی کیا تھا کہ ایران کی بحری تجارت امریکی محاصرے کی وجہ سے مکمل طور پر رک گئی ہے، لیکن سیٹلائٹ اعداد و شمار کے مطابق، ایران کے گیس اور تیل کے 26 بھاری ٹینکرز محاصرہ توڑ کر منزل مقصد کی طرف رواں دواں ہیں اور امریکی محاصرہ عملی طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha